چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے اہم ملاقات کی
دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کے وزیرِ دفاع اور چیف آف ڈیفنس فورس سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
مالدیپ کی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کو MNDF ہیڈکوارٹرز میں باوقار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
یہ دورہ پاک مالدیپ تعلقات میں ایک نیا سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے جو خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سیو آور پاک
