جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
پنجاب حکومت ایکشن میں افغان شہریوں کو پراپرٹی دینے والوں پر مقدمات کی تیاری
پنجاب حکومت ایکشن میں افغان شہریوں کو پراپرٹی دینے والوں پر مقدمات کی تیاری

پنجاب حکومت ایکشن میں افغان شہریوں کو پراپرٹی دینے والوں پر مقدمات کی تیاری

لاہور (خصوصی رپورٹ): وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی شخص یا ادارہ انہیں پراپرٹی یا کرایہ پر جگہ فراہم کرے گا، اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

یہ فیصلہ مریم نواز کی زیرِ صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بعض مقامات پر افغان باشندوں کو گھروں، دکانوں، فیکٹریوں اور ہوٹلوں میں ٹھہرایا جا رہا ہے، جس پر وزیراعلیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں حکم دیا گیا کہ مساجد میں اعلانات کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے تاکہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی نشاندہی کی جا سکے۔ پٹواریوں، نمبرداروں اور ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں غیر ملکیوں کو دی گئی پراپرٹی کی رپورٹ روزانہ جمع کروائیں۔

مزید برآں، صوبے بھر میں فیلڈ سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کا مکمل ڈیٹا جمع کیا جا سکے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ جو افغان باشندے وزٹ ویزے پر آئے اور ملازمت یا کاروبار میں ملوث پائے گئے، ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ افغان شہریوں کی شناخت کے لیے فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ اب تک خانیوال میں 5 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جن میں غیر قانونی افغان باشندوں کو پراپرٹی کرائے پر دینے کے شواہد سامنے آئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں 45 ہولڈنگ سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں غیر قانونی افغان شہریوں کو عارضی طور پر رکھا جا رہا ہے۔ انہیں قیام، طعام اور طورخم بارڈر تک ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، اور کوئی بھی شخص اگر غیر قانونی باشندوں کو سہولت دے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں