اتوار , 9 اگست 2026 | 1 USD = 277.7709 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
 میں افغانستان سے دہشتگردی کے لیے آیا, افغان شہری کا چونکا دینے والا اعتراف
 میں افغانستان سے دہشتگردی کے لیے آیا, افغان شہری کا چونکا دینے والا اعتراف

 میں افغانستان سے دہشتگردی کے لیے آیا, افغان شہری کا چونکا دینے والا اعتراف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): پاکستان میں گرفتار افغان شہری سطورے خوگیانہ کی اعترافی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں اس نے اپنی شناخت، پس منظر اور دہشتگردی سے وابستگی کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے۔

ویڈیو بیان میں سطورے نے بتایا کہ وہ صوبہ ننگرہار کا رہائشی ہے۔ اس نے گورنمنٹ کالج حضرت خان ننگرہار سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا، پھر غزنی یونیورسٹی سے فقہ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد وہ کابل کے مدرسہ عبداللہ بن زبیر میں درس و تدریس سے وابستہ رہا اور ننگرہار میں ادویات کی فراہمی کے شعبے میں بھی کام کرتا رہا۔

سطورے کے مطابق، کابل میں اس کی ملاقات کالعدم تنظیم کے کمانڈر قاری محمد سے کرائی گئی۔ وہ اس کے ہاتھ پر بیعت کر چکا تھا۔ بعد ازاں علاج کی غرض سے پشاور آیا جہاں سے قاری محمد نے اسے ایک مدرسے میں داخل ہونے کی ہدایت دی۔
اس دوران قاری محمد نے اسے ٹارگٹ کلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے احکامات دیے۔سطورے نے مزید انکشاف کیا کہ کابل سے قاری محمد نے ایک عالمِ دین کو نشانہ بنانے کا بھی حکم دیا تھا۔ تاہم، وہ منصوبہ مکمل ہونے سے پہلے ہی گرفتار ہو گیا۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں