جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.456204 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 466000.00 روپے
امریکا اور ایران آمنے سامنے, فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد صورتحال سنگین
امریکا اور ایران آمنے سامنے, فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد صورتحال سنگین

امریکا اور ایران آمنے سامنے, فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد صورتحال سنگین

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے شہر گورک اور جزیرہ قشم میں موجود بعض فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائی ایران کی جانب سے حالیہ جارحانہ اقدامات کے جواب میں کی گئی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے بین الاقوامی پانیوں میں ایک امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد یہ حملے کیے گئے۔ امریکی فوج کے مطابق کارروائی کے دوران فضائی دفاعی نظام، گراؤنڈ کنٹرول اسٹیشن اور دو حملہ آور ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا، جو سمندری راستوں پر چلنے والے جہازوں کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔

دوسری جانب کویت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال ہے اور ممکنہ میزائل و ڈرون خطرات کا مقابلہ کر رہا ہے۔ فوجی حکام نے عوام کو بتایا کہ اگر مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تو وہ دراصل فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کا نتیجہ ہو سکتی ہیں۔

ادھر ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اس فضائی اڈے کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جہاں سے جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان میں واقع جزیرہ سیریک کے مواصلاتی ٹاور پر حملہ کیا گیا تھا۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ مواصلاتی ٹاور پر حملے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ان کی ایرو اسپیس فورس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ فضائی اڈے کو نشانہ بنایا۔ ایرانی حکام کے مطابق اس حملے میں مقررہ اہداف کو کامیابی سے نقصان پہنچایا گیا۔

اس تمام صورتحال کے دوران خلیجی خطے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کویت کے مختلف علاقوں میں سائرن بجائے گئے جبکہ فضائی دفاعی نظام کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا۔ تازہ پیش رفت نے خطے میں سیکیورٹی خدشات میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور عالمی سطح پر بھی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں