جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.770326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 خواجہ آصف کا دوٹوک پیغام پہاڑوں سے داخل ہونے والے پناہ گزین نہیں، دہشت گرد ہیں
 خواجہ آصف کا دوٹوک پیغام پہاڑوں سے داخل ہونے والے پناہ گزین نہیں، دہشت گرد ہیں

 خواجہ آصف کا دوٹوک پیغام پہاڑوں سے داخل ہونے والے پناہ گزین نہیں، دہشت گرد ہیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان وفد کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ چوروں کی طرح پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں، وہ پناہ گزین نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں افغان وفد کے اس دعوے کو غیر منطقی اور مضحکہ خیز قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد دراصل افغان سرزمین پر مقیم پاکستانی پناہ گزین ہیں جو اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے تنقیدی لہجے میں کہا، “یہ کیسے پناہ گزین ہیں جو بھاری اسلحے سے لیس ہو کر پہاڑوں کے خطرناک راستوں سے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں؟ اگر ان کے عزائم پرامن ہوتے تو وہ سرحد کے قانونی راستوں سے آتے، پہاڑی دروں سے نہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ افغان وفد کی یہ وضاحت دراصل ان کی ناخالص نیت اور غیر سنجیدہ رویے کو ظاہر کرتی ہے، جو خطے میں امن کے بجائے انتشار کو فروغ دیتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیر دفاع نے طالبان حکومت کو سخت پیغام دیا تھا کہ اگر افغان انتظامیہ نے اپنی پالیسیوں کی لگام دہلی کے ہاتھوں میں دے دی ہے تو پاکستان خاموش نہیں رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہم نے پوری دیانتداری سے کوشش کی کہ دونوں ممالک امن سے رہیں، مگر اگر کابل نے تصادم کا راستہ چنا ہے تو پاکستان بھی جواب دینا جانتا ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھی کارروائی کی جائے گی۔”

خواجہ آصف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کیا گیا تو پاکستان بھرپور اور مؤثر جواب دے گا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں