جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
بھارت کی ایک اور چال ناکام, پاکستانی اداروں نے خطرناک جاسوس کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
بھارت کی ایک اور چال ناکام, پاکستانی اداروں نے خطرناک جاسوس کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

بھارت کی ایک اور چال ناکام, پاکستانی اداروں نے خطرناک جاسوس کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور گھناؤنی سازش کو پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں جاسوسی کرنے والا بھارتی ایجنسیوں کا کارندہ اعجاز ملاح سیکیورٹی فورسز کے ہتھے چڑھ گیا، جب کہ اس کے قبضے سے پاک فوج، نیوی اور رینجرز کی وردیاں بھی برآمد ہوئیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ
بھارت نے آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد نئی تخریبی مہم شروع کی، جس میں اعجاز ملاح کو استعمال کیا گیا۔
بھارتی خفیہ اداروں نے اسے اپنے لیے جاسوسی پر آمادہ کیا اور حساس معلومات اکٹھی کرنے کا کام سونپا۔

وزیرِ اطلاعات کے مطابق، جب اعجاز ملاح کو پاکستانی ایجنسیوں نے مانیٹر کیا تو وہ مختلف فورسز کی وردیاں، موبائل سمز، فون بلز اور پرانے کرنسی نوٹ خرید رہا تھا۔
اسی دوران سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اسے بارڈر کے قریب گرفتار کر لیا۔

پریس کانفرنس کے دوران اعجاز ملاح کی ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں اس نے اعتراف کیا کہ بھارتی ایجنسیوں نے اسے سمندر سے گرفتار کیا اور دھمکی دی کہ اگر ہمارے لیے کام نہ کیا تو قید کر دیا جائے گا۔
اعجاز کے مطابق، اس نے تمام مطلوبہ سامان خرید کر بھارتی افسر اشوک کمار کو تصاویر بھیجیں، لیکن پاکستان واپس آتے ہوئے پکڑا گیا۔

وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ یہ گرفتاری واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی ایجنسیاں ہمہ وقت چوکنا ہیں اور دشمن کے کسی بھی وار کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی یہ مہم دراصل اس کی سفارتی اور عسکری ناکامیوں کا نتیجہ ہے، جب کہ پاکستان عالمی سطح پر عزت و وقار حاصل کر رہا ہے — جسے بھارت ہضم نہیں کر پا رہا۔

طلال چوہدری نے بتایا کہ بھارت نے گجرات اور کَچھ کے قریب فوجی مشقوں کی آڑ میں پاکستان مخالف سرگرمیاں شروع کیں، مگر پاکستانی اداروں نے بھارتی پروپیگنڈا مہم کو بے نقاب کر کے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ “آپریشن پروپیگنڈا” بھی “آپریشن سندور” کی طرح مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔پریس کانفرنس میں بھارتی ہینڈلر اور اعجاز ملاح کے درمیان ہونے والی آڈیو ریکارڈنگز بھی چلائی گئیں، جن میں دونوں کے رابطوں کی تفصیل سامنے آئی۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے اعلان کیا کہ یہ معاملہ جلد عالمی فورمز پر بھی اٹھایا جائے گا تاکہ بھارت کے جھوٹے بیانیے کا پردہ مزید چاک کیا جا سکے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں