جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.477504 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
 استنبول میں بڑا جھٹکا افغان طالبان کی ہٹ دھرمی نے ثالثوں کو بھی مایوس کر دیا
 استنبول میں بڑا جھٹکا افغان طالبان کی ہٹ دھرمی نے ثالثوں کو بھی مایوس کر دیا

 استنبول میں بڑا جھٹکا افغان طالبان کی ہٹ دھرمی نے ثالثوں کو بھی مایوس کر دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ): پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے اہم مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔
ذرائع کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں فریقین کے درمیان اختلافات برقرار رہے، جس کے بعد پاکستانی وفد مذاکرات چھوڑ کر واپس وطن روانہ ہوگیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ استنبول مذاکرات ختم ہوچکے ہیں اور اگلے دور کے لیے فی الحال کوئی پروگرام طے نہیں ہوا۔ ان کے مطابق “ہمارا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ثالث ممالک کو بھی اب افغان فریق سے زیادہ امید نہیں رہی۔”

خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیہ اور قطر نے مکمل خلوص سے ثالثی کا کردار ادا کیا اور دونوں ممالک پاکستان کے موقف کے حامی رہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ افغان وفد زبانی یقین دہانیوں پر اصرار کرتا رہا، مگر پاکستان نے واضح کر دیا کہ بین الاقوامی مذاکرات صرف تحریری بنیادوں پر ہی قابلِ اعتبار ہوتے ہیں۔

وزیر دفاع کے مطابق افغان ٹیم پاکستان کے بیشتر نکات سے متفق تھی مگر معاہدہ تحریری صورت میں دینے پر تیار نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا، “اگر ثالثوں کو امید ہوتی تو وہ ہم سے رکنے کو کہتے، لیکن اب انہوں نے بھی ہاتھ اٹھا لیے ہیں۔”

خواجہ آصف نے دوٹوک کہا کہ اگر افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ ہوا تو جواب ضرور دیا جائے گا۔
“جب تک افغان زمین سے کوئی کارروائی نہیں ہوتی، ہمارے لیے سیز فائر برقرار ہے۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے — افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اگر افغان طالبان کے قابو میں کالعدم ٹی ٹی پی کے عناصر نہیں ہیں تو پاکستان کو خود کارروائی کرنے دی جائے، اور اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو افغانستان کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوا تھا، تاہم دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے باعث اجلاس ڈیڈلاک کا شکار ہوگیا۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں