جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 صدر آصف زرداری کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر بڑا اعلان
 صدر آصف زرداری کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر بڑا اعلان

 صدر آصف زرداری کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر بڑا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
ایوانِ صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں ہونے والی کارروائیاں قوم کے عزم، اتحاد اور استقلال کی علامت ہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ فتنۂ الخوارج اور اس کے بھارت نواز سہولت کار پاکستان کے امن و استحکام کے دشمن ہیں، لیکن پاکستانی قوم اور سیکیورٹی ادارے مل کر ان سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز میں بیرونی پشت پناہی رکھنے والے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے کے تحت کیا جا رہا ہے، اور یہ جدوجہد “عزمِ استحکام” کے تحت جاری رہے گی۔صدرِ مملکت نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کے عزم، قربانی اور حوصلے پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں