جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
سینیٹ میں بڑی پیش رفت27ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور، اپوزیشن کا بائیکاٹ جاری
سینیٹ میں بڑی پیش رفت27ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور، اپوزیشن کا بائیکاٹ جاری

سینیٹ میں بڑی پیش رفت27ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور، اپوزیشن کا بائیکاٹ جاری

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ): سینیٹ میں آج ایک اہم سیاسی پیش رفت ہوئی جہاں 27ویں آئینی ترمیم کو مکمل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔
یہ بل وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، جس پر رائے شماری کے دوران ایوان میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھا گیا۔

رائے شماری مکمل ہونے پر چیئرمین سینیٹ نے تمام اراکین کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی۔
بل کے حق میں 64 ووٹ آئے جب کہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا، یوں حکومت کے نمبر گیم سے متعلق دعوے درست ثابت ہوئے۔

بل میں کل 59 شقیں شامل تھیں جنہیں شق وار منظوری کے بعد متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔
حکومتی اراکین کی جانب سے منظوری پر خوشی کا اظہار کیا گیا، ایوان میں ڈیسک بجائے گئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کے آخر تک بائیکاٹ جاری رکھا۔
البتہ پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان ایوان میں موجود رہے۔

27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد حکومتی اتحاد نے اسے پارلیمانی جمہوریت کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ یہ بل آئینی توازن کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں