اتوار , 9 اگست 2026 | 1 USD = 277.7709 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
اسلام آباد میں ڈینگی کی نئی لہر4 مزید کیس رپورٹ، 28 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج
اسلام آباد میں ڈینگی کی نئی لہر4 مزید کیس رپورٹ، 28 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج

اسلام آباد میں ڈینگی کی نئی لہر4 مزید کیس رپورٹ، 28 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر): وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے 4 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان ڈی ایچ او کے مطابق اس وقت اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔
ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں مکمل سروے کیا ہے اور انسدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک 20 ہزار 857 انسدادی سرگرمیاں انجام دی جا چکی ہیں جن میں گھروں، گلیوں اور پارکوں میں لاروا کی تلاش اور تلفی شامل ہے۔
سروے کے دوران 36 مقامات پر مثبت لاروا بریڈنگ سائٹس دریافت ہوئیں جن میں کھلے مقامات اور گھروں کے آنگن شامل ہیں، تاہم کمرشل مقامات پر کوئی مثبت لاروا نہیں پایا گیا۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں