لاہور (اسپورٹس رپورٹر): 35ویں نیشنل گیمز 2025 کے لیے پنجاب ویٹ لفٹنگ ٹیم کے ٹرائلز لاہور کے الیٹ ٹریننگ سینٹر میں منعقد ہوئے، جہاں پنجاب بھر کی باصلاحیت خواتین لفٹرز نے اپنی طاقت کا زبردست مظاہرہ کیا۔
اس ایونٹ میں لاہور کی تین، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کی دو، دو لفٹرز نے شاندار کارکردگی دکھا کر سب کو متاثر کیا۔ فاطمہ اکرم نے 122 کلوگرام اور آمنہ بابر نے 120 کلوگرام وزن اٹھا کر سب سے زیادہ لفٹ کا اعزاز حاصل کیا۔
پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر سہیل جاوید بٹ کے مطابق یہ ٹیم دسمبر میں ہونے والے 35ویں نیشنل گیمز (6 تا 13 دسمبر 2025) کراچی میں شرکت کرے گی۔
ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب، افضل چوہدری کی ہدایت پر خواتین ویٹ لفٹرز کی سلیکشن کے لیے یہ ٹرائلز منعقد کیے گئے، جن میں 20 سے زائد ایتھلیٹس نے شرکت کی۔
مختلف ویٹ کیٹیگریز کے نتائج درج ذیل رہے:
- 48kg: ماہم قاسم (لاہور) — فرسٹ، عالیہ فاروق — سیکنڈ
- 53kg: ایمان فاطمہ (لاہور)، خدیجہ یوسف
- 58kg: مریم سحر (فیصل آباد)، عارفہ مشتاق
- 63kg: ماریہ غضنفر، تقدیس قیوم (لاہور)
- 69kg: آمنہ بابر (لاہور)، اقصٰی بشیر، عائشہ جہانگیر
- 77kg: آمنہ بی بی (فیصل آباد)، فاطمہ اکرم
- 86kg: زینب سلیم (گوجرانوالہ)
- 86kg پلس: زمر مغل (گوجرانوالہ)، طوبہ خالد
تقریب کا افتتاح مس نزہت جبین (چیئرپرسن پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن) اور عبدالستار راہی نے کیا۔
ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری عقیل جاوید بٹ (جنرل سیکرٹری پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن) تھے۔
آفیشلز میں شامل تھے: راشد ندیم بٹ، انجم روحیل بٹ، کاشف علی، عبداللہ سہیل بٹ، طارق اعظم، ظہیر اکرم، حافظ عمران عزیزی، نائلہ مقصود بٹ، مریم عقیل بٹ، آئینہ اکبر، منیبہ امتیاز، اور بسمہ جٹ۔
پولیس نے بتایا کہ مردوں کے ٹرائلز جمعرات کو ہوں گے، وزن کا عمل صبح 9 سے 10 بجے تک مکمل ہوگا، جب کہ مقابلے 11 بجے سے شروع ہوں گے۔
سیو آور پاک
