جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 278.958326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
افغان سرحد پر جنگ بندی؟ پاکستان نے بڑا انکشاف کر دیا
افغان سرحد پر جنگ بندی؟ پاکستان نے بڑا انکشاف کر دیا

افغان سرحد پر جنگ بندی؟ پاکستان نے بڑا انکشاف کر دیا

پاکستان نے ایک بار پھر افغانستان سے واضح مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردوں کے خلاف استعمال نہ ہونے دے اور ان کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کرتے ہوئے دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بتایا کہ پاکستان کے اندر سرگرم زیادہ تر دہشت گرد گروہ افغان شہریوں پر مشتمل ہیں۔ ان کے مطابق افغانستان کی موجودہ حکومت کو تمام ثبوت فراہم کیے جا چکے ہیں، اس لیے اب افغان رجیم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی زمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان امید رکھتا ہے کہ افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف مؤثر کارروائی ضرور کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو "انسانی مسئلہ” قرار دینا درست نہیں۔ ان کے مطابق افغان طالبان شعوری طور پر پشتون قومیت کے جذبات کو ہوا دے رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں افغانستان سے زیادہ پشتون آباد ہیں۔

طاہر اندرابی نے بتایا کہ افغانستان میں انتہاپسندی کو جائز قرار دینے کے لیے فتوے تک دیے گئے، لیکن پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغان طالبان کے اندر ایک مخصوص گروہ بیرونی طاقتوں سے پیسہ لے کر پاکستان کے خلاف استعمال ہوتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایران کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے اور اسے امید ہے کہ ایران اس معاملے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسی طرح روس کی جانب سے کسی مثبت کردار کا بھی پاکستان استقبال کرے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ افغان سرحد پر جنگ بندی کی نگرانی فی الحال پاکستانی فورسز کر رہی ہیں، لیکن اس وقت یہ کہنا مشکل ہے کہ جنگ بندی برقرار ہے یا ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کوئی حتمی ٹائم لائن موجود نہیں اور یہ معاملہ تین الگ کیٹیگریز میں تقسیم کر کے دیکھا جا رہا ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں