جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.434804 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 466000.00 روپے
 آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون؟ فیصل ممتاز راٹھور کی پوری کہانی سامنے آگئی
 آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون؟ فیصل ممتاز راٹھور کی پوری کہانی سامنے آگئی

 آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون؟ فیصل ممتاز راٹھور کی پوری کہانی سامنے آگئی

فیصل ممتاز راٹھور 36 ووٹ حاصل کر کے آزاد کشمیر کے 16ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ انہیں آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک سمجھ دار، سنجیدہ اور مضبوط پس منظر رکھنے والے رہنما کے طور پر جانا جاتا ہے۔

فیصل ممتاز راٹھور کی پیدائش 11 اپریل 1978 کو راولپنڈی میں ہوئی۔ وہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ ممتاز حسین راٹھور کے صاحبزادے ہیں، جبکہ ان کی والدہ بیگم فرحت راٹھور پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی سابق صدر رہ چکی ہیں۔ راٹھور خاندان ہمیشہ سے آزاد کشمیر میں ایک مؤثر اور تاریخی سیاسی خاندان سمجھا جاتا ہے۔

فیصل ممتاز راٹھور کئی بار قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔ وہ وزیرِ بجلی کے عہدے پر بھی فائز رہے اور اس کے علاوہ وزارتِ لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہے۔ 2017 سے وہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے تنظیمی اور سیاسی سطح پر سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں فیصل ممتاز راٹھور وزارتِ عظمیٰ کے لیے موزوں ترین شخصیت ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ان کی بردباری، تجربہ، مثبت رویہ اور مختلف دھڑوں کو اکٹھا کرنے کی صلاحیت انہیں ایک مضبوط امیدوار بناتی ہے۔

اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ نو ماہ کی مدت کے لیے حکومت سنبھالنا آسان فیصلہ نہیں تھا، لیکن یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج سیاسی جمود ختم ہوا ہے، اور کارکنوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سابق وزیراعظم سے اختلاف رائے رکھتے تھے اور اسے کھل کر بیان بھی کرتے رہے، لیکن ان کا مقصد ہمیشہ بہتر فیصلے کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس نیت بھی ہے اور ارادہ بھی کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ان کے مطابق عوامی مسائل حل کرنا سب سے بڑی ترجیح ہوگی۔ فیصل ممتاز راٹھور نے جذباتی انداز میں بتایا کہ انہوں نے الیکشن لڑنے کے لیے اپنے والد کا مکان تک فروخت کیا، اس لیے ان کے اثاثوں میں کوئی اضافہ نہیں ہونے والا۔ انہوں نے کہا کہ آج انہیں یہ محسوس ہو رہا ہے کہ شاید وہ لوگ جنہیں مراعات یافتہ سمجھا جاتا ہے، اصل میں عام لوگوں جیسے ہی مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں