جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 سندھ کالجز میں بڑی تبدیلی ڈی جی کالجز اچانک تبدیل کر دیے گئے
 سندھ کالجز میں بڑی تبدیلی ڈی جی کالجز اچانک تبدیل کر دیے گئے

 سندھ کالجز میں بڑی تبدیلی ڈی جی کالجز اچانک تبدیل کر دیے گئے

سندھ میں کالجز کے محکمے میں ایک اہم انتظامی تبدیلی کی گئی ہے جہاں گریڈ 20 کے پروفیسر اور ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ، پروفیسر ڈاکٹر نوید رب صدیقی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق میرپورخاص ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر اور گریڈ 20 کے پروفیسر میر چند اوڈ کو ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد وہ صوبے بھر کے کالجز کے انتظامی معاملات کی نگرانی کریں گے۔

ڈاکٹر نوید رب صدیقی کو نئے عہدے کے طور پر گورنمنٹ بوائز کالج گلستانِ جوہر کراچی کا پرنسپل مقرر کر دیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ تبدیلیاں محکمہ تعلیم کی انتظامی بہتری اور نظام کو مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں