جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.770326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
دس لاکھ تک انعام پنجاب حکومت کا کسانوں کے لیے تاریخی اعلان
دس لاکھ تک انعام پنجاب حکومت کا کسانوں کے لیے تاریخی اعلان

دس لاکھ تک انعام پنجاب حکومت کا کسانوں کے لیے تاریخی اعلان

پنجاب کے کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے، کیونکہ صوبائی حکومت نے ایک بڑے زرعی مقابلے کا اعلان کیا ہے جس میں لاکھوں روپے کے نقد انعامات اور ٹریکٹرز جیتنے کا سنہرا موقع دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے منصوبے “سونا اگلتا پنجاب” کے تحت محکمہ زراعت نے صوبے بھر میں گندم کی پیداواری مقابلوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مقابلے کا مقصد کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، زرعی پیداوار کو بہتر بنانا اور جدید کاشتکاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

محکمہ زراعت کے مطابق مقابلے کے فاتحین کو کروڑوں روپے کے انعامات کے ساتھ مختلف کیٹیگریز میں ٹریکٹرز بھی دیے جائیں گے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

اہلیت کے تقاضے

  • وہ تمام کسان (مرد اور خواتین) حصہ لے سکتے ہیں جو کم از کم 5 ایکڑ قابلِ کاشت رقبہ رکھتے ہیں۔
  • تمام ضروری دستاویزات کی تحصیل کمیٹی سے تصدیق لازمی ہے۔
  • آبپاش علاقوں میں کم از کم 15 ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 12 ایکڑ پر مسلسل گندم کی کاشت ہو رہی ہو۔
  • شرکت کرنے والا کسان منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کر چکا ہو۔

انعامات کی تفصیل

صوبائی سطح

  • پہلا انعام: 85 ہارس پاور ٹریکٹر
  • دوسرا انعام: 75 ہارس پاور ٹریکٹر
  • تیسرا انعام: 60 ہارس پاور ٹریکٹر

ضلعی سطح

  • پہلا انعام: 10 لاکھ روپے نقد
  • دوسرا انعام: 8 لاکھ روپے نقد
  • تیسرا انعام: 5 لاکھ روپے نقد

شرائط و ضوابط

  • درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ
    www.agripunjab.gov.pk
    سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں، جبکہ یہ متعلقہ دفاتر میں بھی دستیاب ہوں گے۔
  • مکمل شدہ درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں جمع کرائی جائیں۔
  • اراکینِ اسمبلی، سینیٹرز، ان کے خاندان کے افراد، گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری ملازمین، اور محکمہ مال و محکمہ زراعت کے ملازمین اس مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

مزید رہنمائی یا معلومات کے لیے کسان زرعی ہیلپ لائن 0800-17000 پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں