جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.770326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
ایران کا بڑا اعلان پاکستان اور ایران مل کر نیا سکیورٹی میکنزم بنا رہے ہیں
ایران کا بڑا اعلان پاکستان اور ایران مل کر نیا سکیورٹی میکنزم بنا رہے ہیں

ایران کا بڑا اعلان پاکستان اور ایران مل کر نیا سکیورٹی میکنزم بنا رہے ہیں

سپریم ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان انٹیلیجنس شیئرنگ پہلے ہی تعاون کا حصہ ہے، اور دونوں ممالک انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مزید مضبوط روابط چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کو خطے میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے ایک مشترکہ میکنزم قائم کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ دونوں ممالک اپنے سرحدی علاقوں کو مزید محفوظ بنا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان خطے کے دو قابل اعتماد اور ذمہ دار ممالک ہیں، اس لیے باہمی تعاون خطے کے امن کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ فلسطین کے عوام کی حمایت میں دونوں ملک ایک ہی مؤقف رکھتے ہیں، اگرچہ طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے لیکن مقصد ایک ہی ہے — فلسطینی عوام کا دفاع اور ان کی آواز بننا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران سرحدی علاقوں میں پائیدار امن چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک میں بہت سی مماثلتیں موجود ہیں اور دونوں ایک ہی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

ڈاکٹر لاریجانی نے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکہ نے ایران پر حملہ کر کے جارحیت کی، لیکن اس کے باوجود پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس بات کی قدر کرتا ہے کہ پاکستان نے اس معاملے پر اپنے اچھے تعلقات کے باوجود ایران کی کھل کر سیاسی اور سفارتی حمایت کی۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی وفد نے پاکستانی ہم منصبوں کو یہ بھی باور کرایا کہ پاکستان خطے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے، اور ایران پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہے تو خطے کے امن کے لیے ایران کی مکمل مدد حاصل کر سکتا ہے۔

آخر میں ڈاکٹر لاریجانی نے بتایا کہ آج ان کی ملاقات پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ہوئی، جس میں خطے کی سکیورٹی اور تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں