جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.770326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
بلوچستان کا مستقبل طے؟ اتحادی جماعتوں کا بڑا اجلاس اہم اعلانات سامنے آگئے
بلوچستان کا مستقبل طے؟ اتحادی جماعتوں کا بڑا اجلاس اہم اعلانات سامنے آگئے

بلوچستان کا مستقبل طے؟ اتحادی جماعتوں کا بڑا اجلاس اہم اعلانات سامنے آگئے

کوئٹہ میں وزیرِ اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایک اہم سیاسی اجلاس ہوا جس میں صوبے کی تمام اتحادی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت اور اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی، اسپیکر عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ بھی موجود تھے۔

پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ اور پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سردار عمر گورگیج نے بھی اجلاس میں شرکت کی، جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ طارق مگسی، میر صادق سنجرانی اور اے این پی کے انجینئر زمرک خان اچکزئی بھی اس اہم بیٹھک کا حصہ بنے۔

اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اتحادی قیادت نے صوبائی حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی استحکام کے لیے مل کر آگے بڑھنے کی اتفاقِ رائے بھی دیا۔

شرکاء نے بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے حکومت کے اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا اور مزید بہتری کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار بڑھانے، بہتر گورننس قائم کرنے اور عوامی ضروریات کے مطابق فلاحی اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے دی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیاسی ہم آہنگی اور مضبوط رابطے صوبے کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کی ترقی اور امن کے لیے تمام اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی تجاویز نہ صرف مثبت ہیں بلکہ بلوچستان کے مفاد میں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ وژن ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بھی کہا کہ صوبے میں امن اور ترقی کے مشترکہ ایجنڈے پر یکجہتی خوشگوار سیاسی ماحول کی نشانی ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں