جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 278.958326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
چین کا فلسطین کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا اعلان دنیا حیران
چین کا فلسطین کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا اعلان دنیا حیران

چین کا فلسطین کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا اعلان دنیا حیران

چین نے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری انسانی بحران کم کرنے اور خوراک کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے 100 ملین امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔ اس مدد کا مقصد جنگ زدہ علاقوں میں لوگوں کو فوری ریلیف پہنچانا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کے اس اعلان پر فلسطینی صدر محمود عباس نے گہری تشکر کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کا یہ فراخدلانہ عطیہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور انصاف کے لیے چین کے پختہ عزم کی واضح مثال ہے۔

رپورٹس کے مطابق محمود عباس نے چین کی مسلسل سفارتی حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلسطین عالمی قوانین کی بنیاد پر منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ چین، فرانس کے ساتھ مل کر فلسطینی مسئلے کے جلد، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی سطح پر سیاسی تبدیلیوں کے باوجود دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کی مضبوط بنیاد برقرار رکھنی چاہیے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اس وقت تین روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں۔ یاد رہے کہ میکرون نے رواں سال ستمبر میں نیویارک میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس کی مشترکہ صدارت بھی کی تھی، جس کا مقصد دو ریاستی حل اور آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت حاصل کرنا تھا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں