جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.248604 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں خوفناک حملہ ناکام
سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں خوفناک حملہ ناکام

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں خوفناک حملہ ناکام

سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور کو ممکنہ تباہی سے بچا لیا۔ کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جو ملک میں بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ای ڈی بم اور نقدی برآمد کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حساس سرکاری اداروں اور اہم مقامات کی تصویریں، ویڈیوز اور لوکیشن بھی حاصل کر لی گئی، جنہیں دہشت گرد اپنے منصوبوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں سے کچھ مدرسے اور ایک میلے کی ویڈیوز اور لوکیشن بھی جمع کر رہے تھے، جو ان کے خطرناک عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔ فیصل آباد سے پکڑے گئے افراد نہ صرف پنجاب میں خوف پیدا کرنا چاہتے تھے بلکہ مذہبی منافرت پھیلانے کا بھی ارادہ رکھتے تھے۔

لاہور سے گرفتار ملزمان میں سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز شامل ہیں، جبکہ فیصل آباد سے دانش گرفتار کیا گیا۔ بہاولپور سے پکڑے گئے دہشت گردوں میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق یہ گروہ ایک فیس بک آئی ڈی کے ذریعے را سے رابطے میں تھا، جسے بھارت میں بیٹھ کر آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ سکھ دیپ سنگھ پیدائشی کرسچن تھا مگر کچھ عرصہ قبل اس نے اپنا مذہب تبدیل کیا، اور اس کے بعد اسے را کی جانب سے بھاری فنڈنگ ملنے لگی۔

پنجاب سی ٹی ڈی نے بتایا کہ تمام گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے قبضے سے سات آئی ای ڈی بم، دو ڈیٹونیٹر، ایک سو دو فٹ حفاظتی فیوز وائر، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں