شہر لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے اور تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور اس وقت دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔
رپورٹس کے مطابق لاہور میں مجموعی آلودگی کی شرح 362 ریکارڈ کی گئی ہے، جو صحت کے لیے انتہائی خطرناک سمجھی جا رہی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی میں شدید اضافہ دیکھا گیا، جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح سب سے زیادہ 732 ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح سی ای آر پی آفس کے علاقے میں آلودگی 549، بیدیاں روڈ پر 386، برقی روڈ پر 372 جبکہ بی بلاک فیز فائیو میں 360 تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آلودگی انسانی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لیے یہ صورتحال زیادہ خطرناک ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا لازمی استعمال کریں۔
سیو آور پاک
