جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 278.958326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
حلال گوشت کی برآمد میں بڑی پیش رفت، وزیراعظم شہباز شریف نے پالیسی منظور کر لی
حلال گوشت کی برآمد میں بڑی پیش رفت، وزیراعظم شہباز شریف نے پالیسی منظور کر لی

حلال گوشت کی برآمد میں بڑی پیش رفت، وزیراعظم شہباز شریف نے پالیسی منظور کر لی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت دی کہ حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے کے لیے آئندہ دو ہفتوں میں عملی اقدامات پر مشتمل تین سالہ جامع حکمت عملی پیش کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے ساتھ ساتھ عالمی حلال گوشت مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ نمایاں بنانے کے لیے تمام متعلقہ وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ضروری ہے۔

شہباز شریف نے خصوصی طور پر زور دیا کہ حلال گوشت کی برآمدات کے فروغ کے لیے قائم کی گئی کمیٹی پیداوار، کولڈ اسٹوریج، ترسیل اور دیگر بنیادی عوامل کو بہتر بنانے کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں حلال گوشت کی پیداوار کو عالمی معیار کے مطابق بڑھانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ حلال گوشت کی پیداواری صلاحیت اور غذائی معیار کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے منظم پیداواری مراکز قائم کیے جائیں، جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں اس شعبے میں ترقی کی بڑی گنجائش موجود ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نہ صرف مسلم ممالک بلکہ عالمی سطح پر بھی حلال گوشت کی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ذبیح خانوں کی عالمی معیار کے مطابق سرٹیفکیشن اور دیگر ممالک کے ساتھ دو طرفہ رجسٹریشن کے عمل میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے ہدایت دی کہ ملک بھر میں موجود ذبیح خانوں کو بیماریوں سے پاک رکھنے اور وہاں عالمی معیار کی صفائی اور حفظانِ صحت کے انتظامات یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم کے مطابق حلال گوشت کی برآمدات کو بالخصوص علاقائی سطح پر بڑھانے کے لیے اس شعبے میں لاگت کم کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ حلال گوشت کی برآمدات کے لیے بزنس ماڈل عالمی سطح پر تسلیم شدہ بہترین طریقہ کار کو سامنے رکھتے ہوئے ترتیب دیا جائے، تاکہ پاکستان اس شعبے میں پائیدار ترقی حاصل کر سکے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں