جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
لاہور اے ٹی سی کا سخت فیصلہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10، 10 سال قید
لاہور اے ٹی سی کا سخت فیصلہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10، 10 سال قید

لاہور اے ٹی سی کا سخت فیصلہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10، 10 سال قید

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو کلب چوک، جی او آر گیٹ پر ہونے والے حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ یہ فیصلہ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔

عدالت نے اس مقدمے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔ تاہم ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 9 مئی کو کلب چوک میں واقع جی او آر گیٹ پر حملہ کیا۔ پراسیکیوشن نے کیس کے دوران 56 گواہان پیش کیے تاکہ الزامات ثابت کیے جا سکیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ ریس کورس نے اس مقدمے میں 25 ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔ ان میں سے چار ملزمان ٹرائل کے دوران سزا کے خوف سے اشتہاری قرار دے دیے گئے۔ اشتہاری ملزمان میں حبیب احمد، فاروق انجم، ارسلان اور اکبر خان شامل ہیں۔

پراسیکیوشن کا مؤقف تھا کہ حماد اظہر کی قیادت میں ایک ہجوم نے کلب چوک میں سکیورٹی کیمروں کو نقصان پہنچایا اور جی او آر گیٹ پر حملہ کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں نے کارکنان کو بغاوت اور پرتشدد کارروائیوں پر اکسایا۔

عدالت نے قید کی سزا کے ساتھ ساتھ ہر سزا یافتہ ملزم پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ایک سال اضافی قید بھگتنا ہوگی۔ اس کے علاوہ عدالت نے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں