جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.541604 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
پاکستان نے دنیا میں اپنا لوہا منوا لیا، بلاول بھٹو زرداری کا بڑا بیان
پاکستان نے دنیا میں اپنا لوہا منوا لیا، بلاول بھٹو زرداری کا بڑا بیان

پاکستان نے دنیا میں اپنا لوہا منوا لیا، بلاول بھٹو زرداری کا بڑا بیان

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اپنا ایک منفرد مقام بنا لیا ہے اور ملک اپنی خودمختاری کے تحفظ کا پورا شعور رکھتا ہے۔

کیڈٹ کالج پٹارو میں یومِ والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جو نوجوانوں کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق یہاں ملنے والا نظم و ضبط سزا نہیں بلکہ آزادی کی ایک شکل ہے جو طلبہ کو بہتر انسان بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ان کی اولین ترجیح ہے کیونکہ نوجوان ہی قوم کا اصل مستقبل ہوتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے زور دیا کہ پاکستان کی خدمت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ملک کی ترقی کے لیے ٹیلنٹ کا درست استعمال بے حد ضروری ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دل کی طرح جڑا رہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب قوم آپ کو پکارے تو ہمت، حوصلے اور جذبے کے ساتھ جواب دینا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج دن رات ملک کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کی آرمڈ فورسز نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ملک کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں