جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
نقرہ کے قریب خوفناک طیارہ حادثہ، لیبیا کے آرمی چیف جاں بحق
نقرہ کے قریب خوفناک طیارہ حادثہ، لیبیا کے آرمی چیف جاں بحق

نقرہ کے قریب خوفناک طیارہ حادثہ، لیبیا کے آرمی چیف جاں بحق

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے قریب ایک افسوسناک طیارہ حادثہ پیش آیا جس میں لیبیا کے آرمی چیف سمیت پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ذرائع کے مطابق یہ طیارہ انقرہ کے ایسن بوغا ایئرپورٹ سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے لیے روانہ ہوا تھا۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ شام 8 بج کر 10 منٹ پر اڑا، جبکہ 8 بج کر 52 منٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ اچانک منقطع ہو گیا۔ کچھ دیر بعد طیارے کی جانب سے حیمانہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ملی، تاہم اس کے بعد دوبارہ رابطہ قائم نہ ہو سکا۔

ترک میڈیا کے مطابق طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی، جس کے بعد پائلٹ نے واپس انقرہ آنے کی کوشش کی، مگر لینڈنگ سے پہلے ہی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ بعد ازاں امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ تک رسائی حاصل کر کے ملبے کو تلاش کر لیا۔

حادثے میں لیبیا کے وزیراعظم نے آرمی چیف محمد علی احمد الحداد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کے ساتھ بریگیڈیئر جنرل محمود القتاوی اور مشیر الاساوی بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل الفطوری سمیت دیگر اعلیٰ فوجی حکام بھی اس پرواز میں موجود تھے۔

لیبیا کے وزیراعظم کے مطابق آرمی چیف ترکیہ کے سرکاری دورے کے بعد طرابلس واپس جا رہے تھے۔ اس دورے کے دوران انہوں نے ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گولر اور اپنے ہم منصب سلجوک بیرکتاراوغلو سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

یہ حادثہ ایک ایسے وقت پر پیش آیا جب ایک دن پہلے ہی ترکیہ کی پارلیمنٹ نے لیبیا میں ترکیہ کے فوجیوں کی تعیناتی مزید دو سال بڑھانے کی منظوری دی تھی۔ حکام کے مطابق حادثے کی اصل وجہ کا تعین ابھی تک نہیں ہو سکا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں