سی ٹی ڈی لکی اور لکی مروت پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔
لکی مروت پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ضلع لکی کے علاقے وانڈہ امیر خان کے قریب کی گئی۔ اس آپریشن میں عوامی امن کمیٹیوں کے رضاکاروں نے بھی پولیس کے ساتھ تعاون کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات پر کی گئی، کیونکہ صوبے بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نذیر خان کی قیادت میں سی ٹی ڈی کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیموں اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کی۔ اس دوران دہشت گرد کمانڈر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ بعد میں سرچ آپریشن کے دوران اس کی لاش اور زیرِ استعمال اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ تاہم اس کے کچھ ساتھی علاقے کی دشوار گزار صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ایسے آپریشنز مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ علاقے میں امن و امان کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
سیو آور پاک
