جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
معاشی اور سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت، کابینہ کا خصوصی اجلاس کل
معاشی اور سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت، کابینہ کا خصوصی اجلاس کل

معاشی اور سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت، کابینہ کا خصوصی اجلاس کل

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جس میں ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں کابینہ کمیٹیوں کی جانب سے کیے گئے فیصلے توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران قومی نوعیت کے کئی اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی سمریاں بھی منظوری کے لیے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی گئی ہیں، جن پر کابینہ اراکین غور کریں گے۔

وفاقی کابینہ کا یہ اجلاس کل صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔ کابینہ ڈویژن نے اجلاس کے انعقاد سے متعلق تمام کابینہ اراکین کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں