صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ترمیمی بل 2025 کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد یہ بل اب پارلیمنٹ کا منظور شدہ قانون بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت نے اس بل پر دستخط کیے۔ یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 254 کے تحت دی گئی، جس کے بعد سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 قانونی حیثیت اختیار کر گیا۔
سی ڈی اے ترمیمی بل کو سب سے پہلے 7 نومبر 2025 کو سینیٹ نے منظور کیا تھا۔ اس کے بعد 8 دسمبر 2025 کو قومی اسمبلی نے بھی اسے بغیر کسی ترمیم کے منظور کر لیا۔ بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے بل کی منظوری کی توثیق کر دی۔
صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد اب یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن چکا ہے اور جلد ہی اس پر عملدرآمد کے مراحل شروع کیے جانے کی توقع ہے۔
سیو آور پاک
