جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم مہنگی ترین 185 کروڑ میں سیالکوٹ کے نام ہو گئی
پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم مہنگی ترین 185 کروڑ میں سیالکوٹ کے نام ہو گئی

پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم مہنگی ترین 185 کروڑ میں سیالکوٹ کے نام ہو گئی

پاکستان سپر لیگ کی آٹھویں ٹیم کی نیلامی مکمل ہو گئی ہے اور یہ ٹیم 185 کروڑ روپے میں فروخت ہو گئی ہے۔ اس نئی ٹیم کو او زیڈ ڈیویلپرز نے خریدا ہے، جو اسے سیالکوٹ کے نام سے متعارف کروائیں گے۔

نیلامی کا آغاز 170 کروڑ روپے کی بنیادی قیمت سے ہوا۔ اس ٹیم کو حاصل کرنے کے لیے مجموعی طور پر آٹھ مختلف کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا۔ شروع میں آئی ٹو سی نے 172 کروڑ روپے کی پیشکش دی، جس کے بعد ایم نیکسٹ نے 173 کروڑ روپے کی بولی لگا دی۔

بولی کے دوران کئی مرتبہ سوچ بچار کے لیے وقفہ لیا گیا۔ وقفے کے بعد آئی ٹو سی نے بولی بڑھا کر 175 کروڑ کر دی، جس پر ایم نیکسٹ نے 176 کروڑ کی پیشکش کی۔ اس کے جواب میں او زی گروپ میدان میں آیا اور 178 کروڑ روپے کی بولی لگا دی۔

مقابلہ مزید سخت ہوا تو آئی ٹو سی نے بولی بڑھا کر 180 کروڑ کر دی۔ آخر میں دوبارہ نیلامی شروع ہوئی تو بولی 181 کروڑ تک پہنچی، جسے آئی ٹو سی نے بڑھا کر 182 کروڑ کر دیا۔ اسی موقع پر او زیڈ ڈیویلپرز نے بڑی پیشکش کرتے ہوئے 185 کروڑ روپے کی بولی لگا دی، جو فائنل قرار پائی۔بولی جیتنے کے بعد او زیڈ ڈیویلپرز کے حمزہ مجید نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس ٹیم کو سیالکوٹ کے نام سے منسوب کریں گے، جس سے پی ایس ایل میں سیالکوٹ کی نمائندگی کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں