جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.439104 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 466000.00 روپے
پاکستان خطے کا نیا پاور سینٹر بن گیا عالمی جریدے کا بڑا انکشاف
پاکستان خطے کا نیا پاور سینٹر بن گیا عالمی جریدے کا بڑا انکشاف

پاکستان خطے کا نیا پاور سینٹر بن گیا عالمی جریدے کا بڑا انکشاف

عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی بہترین سفارتکاری کی بدولت خطے میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا ملک بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے مؤثر کردار اور مضبوط سفارتی پالیسی کو کھل کر سراہا ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ حکومت، ریاستی ادارے اور عوام قومی معاملات پر ایک واضح اور متحد مؤقف رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان کا موقف عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق چین پاکستان کو ایک ایسا ملک تصور کرتا ہے جو نہ صرف معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے بلکہ سرحدوں سے باہر بھی ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات قائم ہیں جبکہ پاک چین دوستی بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

عالمی جریدے کے مطابق چین پاکستان کو سلامتی کونسل اور شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت کے لیے ایک موزوں اور قابل ملک سمجھتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان بھی چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں اسٹرٹیجک شراکت داری کو نہایت اہم قرار دیتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے ایک بار پھر پاکستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ چین نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

اس کے علاوہ چین نے افغان حکومت پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اعتدال پسندی اپنائے اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرے۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق چین خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں کی حمایت دراصل پاکستان کے مؤقف کی مضبوط تصدیق ہے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں