پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں ایک بڑی اور جامع بحری مشق کا انعقاد کیا، جس میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے جدید ایل وائی 80 این میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کے دوران پاک بحریہ نے اپنی جنگی تیاریوں اور جدید دفاعی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ایل وائی 80 این میزائل نے طویل فاصلے پر موجود فضائی ہدف کو نہایت کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جس سے بحری دفاع کی مضبوطی ثابت ہو گئی۔
مشق میں جدید بغیر پائلٹ نظاموں کا بھی بھرپور استعمال کیا گیا۔ لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے سطحی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ بغیر پائلٹ سطحی جہاز کے اوپن سی ٹرائلز بھی مکمل کیے گئے۔ ان ٹرائلز کے دوران یو ایس وی نے تیز رفتاری، بہترین کنٹرول اور خراب موسم میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس بحری مشق کا مشاہدہ کیا، جبکہ امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاک بحریہ ہر حال میں ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
سیو آور پاک
