جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 سردی کے باعث بڑا فیصلہ، سکول کھلنے کی تاریخ بدل گئی
 سردی کے باعث بڑا فیصلہ، سکول کھلنے کی تاریخ بدل گئی

 سردی کے باعث بڑا فیصلہ، سکول کھلنے کی تاریخ بدل گئی

پنجاب حکومت نے شدید سردی اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب صوبے بھر کے سکول اور کالجز 19 جنوری سے کھلیں گے۔

وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ یہ فیصلہ عوامی رائے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیے گئے ایک سروے میں زیادہ تر لوگوں نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی، جس کے بعد مشاورت سے یہ قدم اٹھایا گیا۔ وزیرِ تعلیم نے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگا۔

سروے کے مطابق تقریباً 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں اضافہ کرنے کی حمایت کی، جبکہ صرف 13 فیصد افراد چاہتے تھے کہ تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھول دیے جائیں۔ 19 جنوری کے حق میں ایک لاکھ چون ہزار سے زائد ووٹ ڈالے گئے، جبکہ 12 جنوری کے لیے چوبیس ہزار سے زیادہ آراء سامنے آئیں۔

وزیرِ تعلیم نے تمام اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیوں کی تیاری شروع کریں۔

دوسری جانب سرد موسم کی شدت کے پیشِ نظر طلبہ کو ایک اور بڑی سہولت بھی دی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز نے یونیفارم میں نرمی کی اجازت دے دی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب طلبہ کسی بھی رنگ کے سویٹر، جیکٹ، کوٹ، ٹوپی اور موزے پہن سکتے ہیں۔

یہ سہولت 28 فروری تک مؤثر رہے گی تاکہ سردی کی اس لہر کے دوران طلبہ کو زیادہ سے زیادہ آسانی فراہم کی جا سکے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں