جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
خون جما دینے والی سردی نے ملک کو جکڑ لیا، موٹرویز بند
خون جما دینے والی سردی نے ملک کو جکڑ لیا، موٹرویز بند

خون جما دینے والی سردی نے ملک کو جکڑ لیا، موٹرویز بند

ملک بھر میں شدید سردی کی نئی لہر نے لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا ہے۔ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند نے روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے جبکہ کئی موٹرویز پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ موٹروے ایم فور شیر شاہ سے فیصل آباد تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔

دوسری جانب شمالی علاقوں میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ سکردو میں درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر کی وادی لیح میں پارہ منفی 13 جبکہ استور میں منفی 11 ڈگری تک گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں اسلام آباد میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جیوانی، پسنی، اورماڑہ، کیچ اور تربت کے چند علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادھر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی کے ساتھ برفباری کے امکانات موجود ہیں، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر صدی کی شدید ترین سردی اور غیر معمولی برفباری سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی محکمہ موسمیات نے سختی سے تردید کر دی ہے۔ ڈی جی محکمہ موسمیات صاحبزاد خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ دنوں میں ملک بھر میں موسم عام سردیوں کے مطابق ہی رہے گا اور کسی غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کا امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین کرنے کے بجائے صرف مستند اور سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی موسمی رپورٹس پر اعتماد کریں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں