جمعہ , 5 جون 2026 | 1 USD = 278.403305 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 463000.00 روپے
خیبر میں بڑا آپریشن محسن نقوی کا سی ٹی ڈی کے لیے زبردست پیغام
خیبر میں بڑا آپریشن محسن نقوی کا سی ٹی ڈی کے لیے زبردست پیغام

خیبر میں بڑا آپریشن محسن نقوی کا سی ٹی ڈی کے لیے زبردست پیغام

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم کو سی ٹی ڈی کے بہادر اہلکاروں کی جرات، محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔ محسن نقوی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی کے جوانوں نے بروقت کارروائی کر کے تین خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور ان کے خطرناک منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی یہ کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اور متحد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ صوبے میں امن مکمل طور پر بحال ہو سکے۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے مل کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کرتے رہیں گے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں