جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
پاک سعودی دفاعی اتحاد پر ترکی کا بڑا بیان سامنے آ گیا
پاک سعودی دفاعی اتحاد پر ترکی کا بڑا بیان سامنے آ گیا

پاک سعودی دفاعی اتحاد پر ترکی کا بڑا بیان سامنے آ گیا

ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ کسی دفاعی معاہدے پر ابھی تک دستخط نہیں ہوئے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون پر بات چیت ضرور ہوئی ہے، لیکن کسی باقاعدہ معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی ایران میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت کے خلاف ہے اور خطے میں امن اور استحکام کا حامی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ترکی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بننے والے دفاعی اتحاد میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ بلوم برگ کے مطابق یہ معلومات ایسے افراد نے فراہم کی تھیں جو اس معاملے سے واقف ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اتحاد بنتا ہے تو اس سے مشرق وسطیٰ سمیت دیگر خطوں میں طاقت کا توازن متاثر ہو سکتا ہے۔

بلوم برگ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک دفاعی معاہدہ گزشتہ سال ستمبر میں طے پایا تھا، جس میں یہ بات شامل تھی کہ اگر دونوں میں سے کسی ایک ملک پر حملہ ہوا تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ اصول نیٹو اتحاد کے آرٹیکل فائیو سے ملتا جلتا ہے، اور ترکی پہلے ہی نیٹو اتحاد کا رکن ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں