جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.51904 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ توڑ دیا، فی تولہ 7500 روپے مہنگا
سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ توڑ دیا، فی تولہ 7500 روپے مہنگا

سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ توڑ دیا، فی تولہ 7500 روپے مہنگا

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد عوام کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 500 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 89 ہزار 662 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 431 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد دس گرام سونا 4 لاکھ 19 ہزار 549 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی 300 روپے مہنگی ہو کر 9 ہزار 782 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 75 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 670 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں