جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
گل پلازہ کے بعد رمپاپلازہ بھی غیر محفوظ، نوٹس جاری
گل پلازہ کے بعد رمپاپلازہ بھی غیر محفوظ، نوٹس جاری

گل پلازہ کے بعد رمپاپلازہ بھی غیر محفوظ، نوٹس جاری

گل پلازہ کے بعد اب رمپاپلازہ بھی خطرناک صورتحال میں آ گیا ہے۔ دکانداروں کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور مرنے والے افراد کی تعداد 28 تک جا پہنچی ہے جبکہ 85 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ خدشہ ہے کہ اموات مزید بڑھ سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں لگی آگ نے ملحقہ رمپاپلازہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس پر ایس بی سی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے غیر محفوظ قرار دے کر سیل کر دیا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گل پلازہ کے تباہ حال حصے کا معائنہ مکمل کیا اور بتایا کہ بیسمنٹ میں بڑی مقدار میں گرم پانی موجود ہے، جس کے نکلنے کے بعد ہی اندرونی پلرز کا تفصیلی معائنہ ممکن ہوگا۔ متاثرہ حصے پر فوری جیک لگانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ رمپاپلازہ میں کسی بھی قسم کی سرگرمی بغیر اجازت جاری رہی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ کراچی میں سانحہ گل پلازہ کو 5 روز گزر چکے ہیں اور تباہ شدہ عمارت کے اندر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کلیکشن شروع ہو چکی ہے اور اب تک 18 افراد کے ورثا نے سیمپل جمع کرا دیے ہیں۔ ملبے پر درجنوں شہری اشکبار ہیں اور اپنے پیاروں کے لیے کسی معجزے کے انتظار میں ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں