جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.419204 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
امریکی صدر اور وزیراعظم شہبازشریف نے غزہ امن بورڈ پر دستخط کر دیے
امریکی صدر اور وزیراعظم شہبازشریف نے غزہ امن بورڈ پر دستخط کر دیے

امریکی صدر اور وزیراعظم شہبازشریف نے غزہ امن بورڈ پر دستخط کر دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے غزہ امن بورڈ (Board of Peace) کے مسودے پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ تقریب ڈیووس میں منعقد ہوئی، جہاں عالمی رہنماؤں نے پائیدار امن کے لیے اپنی وابستگی ظاہر کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ امن بورڈ میں کئی ممالک شامل ہونا چاہتے ہیں اور وہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے غزہ امن بورڈ میں شریک ممالک کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ پچھلے 10 ماہ میں انہوں نے 8 جنگیں روکی ہیں، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ بھی شامل ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ انہوں نے 10 ملین انسانی جانیں بچائیں اور بڑے، ناممکن کاموں کو ممکن بنایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگیں رکوانے کے بعد بہت سے عالمی رہنما ان کے دوست بن گئے ہیں اور اگر حماس غیر مسلح نہیں ہوگی تو اسے ختم کرنا ہوگا۔

امریکی صدر نے ایران کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ ایران پر ممکنہ حملے کے بجائے وہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں، جس پر امریکہ بھی گفت و شنید کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہبازشریف سے دستخط کرنے پر اظہار تشکر کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان خصوصی گفتگو بھی ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے دستخط کرنے سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مصافحہ کیا، جسے تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں