فلور ملز مالکان نے خیبرپختونخوا حکومت کے نئے آٹا فارمولا کو عوام کو دھوکا دینے کے مترادف قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
پشاور سے موصولہ رپورٹس کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کے مالکان نے کہا کہ یہ فارمولا قابل عمل نہیں اور اگر اسے نافذ کیا گیا تو فلور مل انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کو دھوکا نہیں دینا چاہتے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر نعیم بٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آج گندم کا نرخ فی من 13 ہزار 500 روپے ہے، جبکہ 20 کلو کے تھیلے کا آٹا 3 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے۔ اگر پنجاب سے آٹے کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو رمضان کے مہینے میں آٹا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔
نعیم بٹ نے مزید کہا کہ فلور ملز انڈسٹری پہلے ہی نقصان کا شکار ہے اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی 15 سو ٹن گندم انتہائی قلیل مقدار ہے۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا دیا گیا فارمولا ناقابل قبول ہے اور اس پر عمل سے فلور ملز بند ہو جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ عوام کو دھوکا نہیں دینا چاہتے اور حکومت کا یہ نیا فارمولا قابل عمل نہیں ہے، جس کی وجہ سے رمضان کے مہینے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
سیو آور پاک
