جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.583804 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
کراچی میں بڑا سمندری حادثہ کشتی الٹ گئی، قیمتی جانیں ضائع
کراچی میں بڑا سمندری حادثہ کشتی الٹ گئی، قیمتی جانیں ضائع

کراچی میں بڑا سمندری حادثہ کشتی الٹ گئی، قیمتی جانیں ضائع

کراچی کے ساحلی علاقے منوڑہ کے قریب سمندر میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک کشتی الٹنے کے باعث دس افراد سمندر میں ڈوب گئے۔

ایدھی بحری خدمات کی ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھ افراد کو بحفاظت بچا لیا، جبکہ چار افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو ادارے سمندر میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں تاکہ لاپتہ افراد کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے۔

واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر کیماڑی کو بھی ہدایت جاری کی کہ وہ اپنی ٹیم موقع پر بھیج کر ریسکیو کارروائی کی نگرانی یقینی بنائیں۔

ابتدائی بریفنگ میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ یہ حادثہ چائنا پورٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک بحری جہاز کشتی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی اور افراد سمندر میں جا گرے۔

ریسکیو ٹیمیں بدستور علاقے میں موجود ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں