جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.770326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
ایران کے خلاف حملہ؟ سعودی عرب نے دو ٹوک اعلان کر دیا
ایران کے خلاف حملہ؟ سعودی عرب نے دو ٹوک اعلان کر دیا

ایران کے خلاف حملہ؟ سعودی عرب نے دو ٹوک اعلان کر دیا

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سعودی عرب نے ایران کے معاملے پر اپنا واضح مؤقف سامنے رکھ دیا ہے۔ سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ نہ اپنی فضائی حدود اور نہ ہی اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کے لیے استعمال ہونے دے گا۔

یہ بات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔ سعودی ولی عہد نے ایرانی صدر کو یقین دلایا کہ مملکتِ سعودی عرب ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتی ہے اور خطے میں مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری کی حمایت کرتی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ تنازعات کا حل طاقت کے بجائے مکالمے کے ذریعے نکالا جانا چاہیے، کیونکہ یہی راستہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دے سکتا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے اس مؤقف کا خیرمقدم کیا اور ایران کی خودمختاری کے احترام پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں امن کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے جنگ روکنے کی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ایرانی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور باہمی یکجہتی ہی خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کی ضمانت بن سکتی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی ذرائع اپنانے پر اتفاق کیا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں