جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.770326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے فورسز کو خراج تحسین پیش کر دیا
صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے فورسز کو خراج تحسین پیش کر دیا

صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے فورسز کو خراج تحسین پیش کر دیا

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پاکستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ فتنے خوارج اور فتنہ ہندوستان جیسے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اقدامات ریاست کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ صدر نے مزید کہا کہ ملک میں پراکسی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مستعدی قابلِ تعریف ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ضلع ہرنائی اور ضلع پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دو کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ عزم استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے ہرنائی اور پنجگور میں 41 دہشت گردوں کو ختم کرنے پر فورسز کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن قائم کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قوم کی نگاہ میں انتہائی قابلِ قدر ہیں۔

محسن نقوی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور بتایا کہ فورسز نے بروقت کارروائیوں کے ذریعے 41 دہشت گردوں کو ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشنز میں حصہ لینے والے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے اور سیکیورٹی فورسز ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں