جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.612926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
بلوچستان میں بڑا آپریشن: 58 دہشتگرد مارے گئے، 10 جوان شہید
بلوچستان میں بڑا آپریشن: 58 دہشتگرد مارے گئے، 10 جوان شہید

بلوچستان میں بڑا آپریشن: 58 دہشتگرد مارے گئے، 10 جوان شہید

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے بڑے منصوبے ناکام بنا دیے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے صوبے کے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کرنے کی کوشش کی، تاہم فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی کے باعث حالات کو قابو میں لے لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے کوئٹہ، گوادر، پسنی، مستونگ، نوشکی سمیت مختلف علاقوں میں خودکش حملوں کی کوششیں کیں۔ ان حملوں کے دوران گوادر میں خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ مزدور خاندان کے پانچ افراد کو بھی شہید کر دیا گیا، جس پر سیکیورٹی اداروں نے فوری ردعمل دیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زمینی آپریشنز کے ساتھ ساتھ فضائی نگرانی بھی جاری ہے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 58 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے 10 بہادر جوان وطن اور عوام کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کا تعاقب اور مقابلہ تاحال جاری ہے، جبکہ مزید ہلاکتوں اور نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے اندر اور صوبے سے ملک کے دیگر حصوں کے لیے تمام ٹرین آپریشنز بھی عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس، بولان میل، چمن پیسنجر ٹرین اور زاہدان سیکشن پر ٹرین سروس معطل ہے، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا گیا ہے۔ متاثرہ مسافروں کو ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ادھر غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں