جمعہ , 5 جون 2026 | 1 USD = 278.754605 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
 پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت؟ خواجہ آصف نے بڑا الزام لگا دیا
 پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت؟ خواجہ آصف نے بڑا الزام لگا دیا

 پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت؟ خواجہ آصف نے بڑا الزام لگا دیا

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے جبکہ افغانستان کو اس مقصد کے لیے ایک ذریعہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللّٰہ پاکستان ان تمام چیلنجز پر قابو پا لے گا۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے بتایا کہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے سیکڑوں واقعات پیش آ چکے ہیں، تاہم انہیں مکمل یقین ہے کہ پاکستان ان دہشت گرد عناصر کو شکست دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل جنگ ہے، لیکن قوم کے حوصلے بلند ہیں۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اس جنگ میں بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں۔ پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی دہشت گردی کے خلاف اس جدوجہد میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر متحد ہو جائے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دہشت گردی میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اہلِ خانہ کے لیے حکومت جلد امدادی پیکج کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے اسلام آباد کے حالیہ افسوسناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں زخمی افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عبادت گاہیں بھی ان عناصر سے محفوظ نہیں رہیں جو خود کو مسلمان کہتے ہیں، جو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے واقعات کا مقابلہ صرف عوام کے اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج، پولیس اور عوام مل کر بہادری سے دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے عالمی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکا جیسے ممالک میں بھی دہشت گردی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، جہاں یونیورسٹیوں یا مارکیٹوں میں حملے ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق سیکیورٹی میں کہیں نہ کہیں خامی پیدا ہو سکتی ہے، اسی لیے سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ سخت سیکیورٹی اقدامات سے عوام کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، جیسے سڑکوں پر طویل قطاریں لگ جانا۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں