وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک بھر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور اسلام آباد کی موجودہ صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی اور دیگر اہم معاملات کو بہترین انداز میں حل کیا جائے تاکہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی کے جلد سری لنکا کے دورے پر بھی بات ہوئی، جہاں وہ سری لنکن صدر کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت کریں گے۔
سیو آور پاک
