جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
سونے کی قیمت اچانک گر گئی, فی تولہ نئی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے
سونے کی قیمت اچانک گر گئی, فی تولہ نئی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

سونے کی قیمت اچانک گر گئی, فی تولہ نئی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد خریداروں کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 32 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 10 ڈالر تک آ گئی۔ عالمی سطح پر قیمت کم ہونے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے اور ملک میں سونے کے نرخ نیچے آ گئے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 200 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 743 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 55 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 164 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 47 روپے کم ہو کر 6 ہزار 999 روپے رہ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے قیمتی دھاتوں کی قیمتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں، اور آنے والے دنوں میں مزید تبدیلی کا امکان بھی موجود ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں