وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔
نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خاص طور پر تعلیم کے میدان میں دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں اور باہمی اشتراک میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت تیزی سے زندگی کے تقریباً ہر شعبے کا حصہ بنتی جا رہی ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی آج کے دور کا ایک بڑا مسئلہ ہے جس کا مقابلہ اکیلے ممکن نہیں۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں ایسے ممالک ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثر ہو رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ مل کر کیا جائے۔ ان کے مطابق باہمی تعاون کے ذریعے نہ صرف مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ پائیدار ترقی کے اہداف بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
سیو آور پاک
