امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر اس موقع کی تصویر شیئر کی اور تفصیلات بھی بیان کیں۔ مارکو روبیو نے لکھا کہ انہوں نے آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران کریٹیکل منرلز، ترقیاتی منصوبوں اور دہشت گردی کے خلاف تعاون جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ امن منصوبے میں پاکستان کی معاونت کو سراہتے ہیں۔ اس کے علاوہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کو بھی مثبت قدم قرار دیا گیا۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خطے کی صورتحال اور عالمی معاملات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔
سیو آور پاک
