جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
سپریم کورٹ کے بعد ٹرمپ کا بڑا وار، تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف نافذ
سپریم کورٹ کے بعد ٹرمپ کا بڑا وار، تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف نافذ

سپریم کورٹ کے بعد ٹرمپ کا بڑا وار، تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف نافذ

امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیرف بڑھانے کے اقدامات کو ختم قرار دیے جانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے تمام ممالک پر 10 فیصد عالمی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس سلسلے میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔ یاد رہے کہ عدالت نے اس سے قبل ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 10 فیصد گلوبل ٹیرف کی منظوری دے دی ہے اور یہ نیا ٹیکس فوری طور پر تمام ممالک پر لاگو ہوگا۔ ان کے مطابق پہلے سے موجود تجارتی معاہدے برقرار رہیں گے، البتہ طریقہ کار میں تبدیلی کی جائے گی۔

ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ ججز ایسے عناصر کے زیر اثر ہیں جو ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدالت غیر ملکی مفادات سے متاثر ہو چکی ہے۔

دوسری طرف امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹیرف سے متعلق عدالت کا فیصلہ قانون کے خلاف ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام صاف طور پر قانون شکنی کے مترادف ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں