ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کو اہم میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی بیٹنگ دباؤ کا شکار نظر آئی۔ ٹیم صرف 3 چھکے اور 14 چوکے ہی لگا سکی۔ صاحبزادہ فرحان نے سب سے زیادہ 63 رنز اسکور کیے جبکہ بابر اعظم اور فخر زمان نے 25، 25 رنز بنائے۔ شاداب خان نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ نے 165 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو شاہین آفریدی نے پہلی ہی گیند پر فل سالٹ کو آؤٹ کر کے شاندار آغاز دیا۔ پہلے اوور میں انگلینڈ صرف 3 رنز بنا سکا۔ تیسرے اوور میں شاہین نے جوز بٹلر کو بھی پویلین بھیج دیا۔ ابتدائی تین اوورز کے بعد انگلینڈ کا اسکور 18 رنز تھا اور اس کی دو اہم وکٹیں گر چکی تھیں۔
چوتھے اوور میں صائم ایوب کو باؤلنگ دی گئی جہاں انگلش بیٹرز نے دو چوکے لگا کر دباؤ کم کیا۔ پانچویں اوور میں شاہین آفریدی نے ایک اور وکٹ حاصل کی اور جیکب بیتھل کو آؤٹ کیا۔ پاور پلے کے اختتام پر انگلینڈ نے 6 اوورز میں 53 رنز بنائے اور اس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔
اگر پاکستان کے پاور پلے کی بات کریں تو اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان نے پہلے اوور میں 5 رنز بنائے۔ تیسرے اوور میں صائم ایوب آؤٹ ہو گئے۔ کپتان سلمان علی آغا بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاور پلے کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 46 رنز تھا اور دو وکٹیں گر چکی تھیں۔
درمیانی اوورز میں بابر اعظم نے چند خوبصورت شاٹس کھیلے، لیکن وہ بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 73 کے مجموعے پر آؤٹ ہو گئے۔ فخر زمان نے کچھ اچھے اسٹروکس لگائے مگر ٹیم کو بڑا اسکور نہ دلوا سکے۔
صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 7 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ اس کارکردگی کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے نمایاں اسکوررز میں شامل ہو گئے۔
آخری اوورز میں پاکستان کی وکٹیں تیزی سے گرتی رہیں۔ عثمان خان، محمد نواز اور شاہین آفریدی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رہ سکے۔ شاداب خان نے آخر میں کچھ رنز بنا کر اسکور کو 164 تک پہنچایا، مگر یہ مجموعہ انگلینڈ کے لیے زیادہ بڑا ثابت نہ ہو سکا۔
یوں سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
سیو آور پاک
