جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.770326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
ایران کا امریکہ کو دو ٹوک جواب: میزائل الزامات سراسر جھوٹ
ایران کا امریکہ کو دو ٹوک جواب: میزائل الزامات سراسر جھوٹ

ایران کا امریکہ کو دو ٹوک جواب: میزائل الزامات سراسر جھوٹ

ایران نے اپنے میزائل پروگرام کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے اور انہیں مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی دعوے حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ محض جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنوری میں ہونے والے احتجاجی واقعات میں ہلاکتوں کے بارے میں امریکہ کے الزامات بھی درست نہیں اور انہیں غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور کے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایران پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران میں مظاہرین کو دی جانے والی سزاؤں کو رکوانے میں کردار ادا کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو مستقبل میں امریکہ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق ایران کے میزائل یورپی ممالک اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ معاہدے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ ایران سے یہ یقین دہانی سننا چاہتا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار تیار نہیں کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ان کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ ایران کا مسئلہ جنگ کے بجائے سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان اس بیان بازی کے بعد خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں